حیدرآباد۔25۔مارچ (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے چیف اروند کیجروال نے آج بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے انتخابی حلقہ وارناسی کا دورہ کیا جس میں مودی کے حامیوں کی جانب سے معمولی مخالفت کا سامنا کر نا پڑا۔اس موقع پر انکے کار پر انڈے پھینکے گئے اور انکے اوپر
سیاہی ڈالی گئی۔ چنانچہ وہ اس حلقہ میں دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق چیف منسٹر دہلی اروند کیجروال نے کہا کہ وہ وارناسی میں عوام سے انکے اس حلقہ سے میدان میں اترنے سے متعلق عوام سے بات چیت کے بارے میں فیصلہ کرینگے۔ اور انہوں نے مودی کو اس حلقہ سے میدان میں اترنے کی صورت میں شکست دینے کا چیلنج بھی کیا۔